تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

انسانی جسم میں موجود کونسی شے کورونا کی شدت پر اثر انداز ہوتی ہے؟

طب کی دنیا میں ایک اور نئی تحقیق نے ماہرین کو حیران کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریضوں کے معدے میں موجود بیکٹریا وائرس کی شدت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

چین کے زیرانتظام شہر ہانگ کانگ میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریض میں بیماری کے دورانیے، شدت اور مدافعتی ردعمل کے حوالے سے معدے میں موجود بیکٹریا ممکنہ طور پر اثرانداز ہوسکتے ہیں، مشاہدے کے دوران نتائج نے طبی محققین کو بھی حیرت زدہ کردیا ہے۔

تحقیق کے مطابق کورونا کی وجہ سے مریض کے معدے میں موجود بیکٹریا کی تعداد میں کمی واقع ہوتی اور یہ سلسلہ بیماری سے صحت یابی کے بعد بھی 30 دن تک جاری رہتا ہے، معدے میں پائے جانے والے بیکٹریا عمومی طور پر کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں لیکن کوویڈ19 مریضوں پر اس کے مختلف اثرات ہیں۔

کورونا کے خلاف قوت مدافعت سے متعلق نیا انکشاف

اس نتائج پر پہنچنے کے لیے ماہرین نے کورونا کے 100 مریضوں کے خون، فضلے اور طبی ریکارڈ کا تجزیہ جائزہ لیا۔ جبکہ 78 ایسے افراد کے بھی نمونے حاصل کیے، جو اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تھے۔ دونوں صورت حال کا مشاہدہ کرنے پر بیکٹریا کے کورونا مریضوں پر اثرات نمایاں نظر آئے۔

معدے میں موجود بیکٹریا ممکنہ طور پر مریض کے مدافعتی ردعمل پر اثرات مرتب کرتے ہیں اس طرح بیماری کا دورانیہ، شدت اور دیگر امور میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے معدے میں ان بیکٹریا کا توازن بگڑ جاتا ہے جو جسم میں ورم کی روک تھام کے لیے خون میں مالیکیولز سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ ابھی اس ضمن میں ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -