اشتہار

بھارت میں دو ہزار سے زائد مرغوں کی پراسرار ہلاکت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی مختلف ریاستوں میں پرندوں کی اموات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے ناظم آباد میں پولٹری فارم کا کام کرنے والے مالک رام چندرا گوڑے نے بتایا کہ اُن کے پولٹری فارم پر موجود دو ہزار سے زائد مرغے ایک ساتھ مر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار روز سے روزانہ ایک یا دو مرغیوں کی پراسرار موت ہورہی ہے، بدھ کے روز ایک ساتھ تقریباً 2 ہزار مرغے مردہ حالت میں پائے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے برڈ فلو کا شبہ ظاہر کیا اور واقعے کی اطلاع محکمہ افزائش و مویشی کے عہدیداران کو دی۔

سرکاری حکام کو جب مرغے مرنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے مرنے والے مرغوں کے نمونے لے کر اُن کو معائنے کے لیے لیب بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی صرف ایک ریاست میں‌ ڈیڑھ ہزار پرندوں‌ کی پراسرار موت

پولٹری فارم کے مالک نے سرکار کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے تحت تمام مرغوں کو دفن کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں جب مرغوں کی ہلاکت کی خبر شہریوں تک پہنچی تو اُن میں تشویش پھیل گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں پرندوں کی پراسرار اموات دیکھنے میں آرہی ہیں، یہ سلسلہ گزشتہ ہفتے ایک ریاست سے شروع ہوا جہاں دو درجن سے زائد بطخیں ایک ساتھ مر گئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں