اشتہار

افغانستان میں شدید جھڑپیں، دائرہ کار کتنے صوبوں تک پہنچ گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امن مذاکرات کے باوجود افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق جمعے کی شب طالبان نے صوبہ ہرات کے ضلع غوریان میں طالبان نے افغان فورس کی چوکی پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں مقامی پولیس کے 13 ارکان ہلاک ہوئے۔

ہرات پولیس کے ترجمان عبد الاحد ولی زادہ نے طالبان نے چوکی پر تین اطراف سے حملہ کیا، حملے کے بعد طالبان فورسز کے ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے۔

- Advertisement -

یہ حملہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا، امریکا نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرکے 2500 کر دیا ہے جو گذشتہ سال فروری میں دوحہ میں ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان دھماکا، انسداد کرونا ٹیم کے پانچ اراکین جاں بحق

افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قندوز اور قندھار میں طالبان کے حملوں میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 14 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کے 21 صوبوں کے کچھ حصوں میں سرکاری فوج اور طالبان کے مابین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں