اشتہار

موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا، محمد عامر ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اپنی بات پر قائم ہوں، موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس ایک پیج پر نہیں، ہیڈ کوچ کچھ اور بولنگ کوچ کچھ اور کہتے ہیں۔ دونوں نے مجھے سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی۔

محمد عامر نے کہا کہ مصباح، وقار مجھے پسند نہیں کرتے، اس لیے میرے ساتھ ایسا رویہ تھا، سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا گیا میں خاموش رہا، ذہنی اذیت دی جاتی تھی اور پھر بات تک نہیں کرتے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کیا فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ تبدیل ہونے کی صورت میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں، مینجمنٹ کی تبدیلی پر بورڈ کے پاس خود جاؤں گا کہ میں دستیاب ہوں، وہ میرے بارے میں اچھا نہیں سوچتے تو ان کے ساتھ کیسے کھیل سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے پھر بھی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی، وقار یونس سے سوال شاہین کی کارکردگی کا ہو وہ جواب عامر کا دیتے ہیں، میرے علاوہ بھی کھلاڑی بورڈ کو ان دونوں کی شکایات کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں