تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان میں مزید 48 کورونا کے مریض جاں بحق ، 1772 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں مزید 48 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے، جس سے اموات کی تعداد 11ہزار103 ہوگئی جبکہ 1772 افراد کورونا کا شکار ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار163 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 48 مریض جابحق اور 1772 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے تاحال 11ہزار103اموات ہوچکی ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد  35ہزار163 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 لاکھ 24 ہزار 783 مصدقہ کوروناکیس سامنے آ چکے ہیں، جن میں سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308 ، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889 ، کے پی میں64ہزار78 ، اسلام آباد میں 40ہزار304، جی بی میں4892 ا، بلوچستان میں18ہزار640 اور آزادکشمیر میں 8ہزار672کیسز رپورٹ ہوئے

نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر نے بتایا کہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 39ہزار604کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک میں کورونا کے 318 مریض وینٹی لیٹر پر اور 631 اسپتالوں میں کورونا کے 2872 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 3830، پنجاب میں 4476 افراد ، کے پی میں 1799، اسلام آبادمیں 460 بلوچستان میں 191 ، گلگت بلتستان میں 102، آزاد کشمیر  میں 245 کورونامریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -