تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: روہڑی اور سکھر کے درمیان نیا پل تعمیر کرنے کا حکم

سکھر: سکھر اور روہڑی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو دریائے سندھ پر 132 سالہ تاریخی اور خستہ حال لینس ڈائون برج کے متبادل نئے پل تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دریائے سندھ پر تاریخی لینس ڈائون برج کے متبادل پل تعمیر کرنے کے حوالے سے رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید احمد شاہ کی پٹیشن پر سماعت ہوئی، اس موقع پر خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان اور این ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس فہیم احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سکھر اور روہڑی کو ملانے والا لینس ڈاؤن پل زبوں حالی کا شکار ہوگیا ہے،اس لئے دونوں علاقوں کو ملانے کے لئے نیاپل تعمیرکرنا نا گزیر ہے۔

فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ دو ماہ کے اندر ریوائز فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے وزارت مواصلات کو جمع کرکے پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے،اور اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نئے پل کی تعمیر کیلئے ماضی میں جو رقم جاری ہوئی تھی وہ بھی لیپس نہیں ہوگی ،بجٹ ریوائز کیا جائے۔

واضح رہے کہ روہڑی اور سکھر کے درمیان نئے پل کی تعمیر کا کام روکنے پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید خورشید شاہ اور نعمان شیخ نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قدیمی اور خستہ حال لینس ڈائون پل کے متبادل کیلئے گزشتہ حکومت نے نئی پل کی تعمیر کا اعلان کرکے بجٹ مختص کیا،جو موجودہ حکومت نے روک دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -