جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

منافع زیادہ ، قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ، اسکیموں پرمنافع کی نئی شرح کا اطلاق آج 21جنوری سےہو گا تاہم سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع تبدیل نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی نئی شرح کا اطلاق آج 21جنوری سےہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن بینیفٹ اوربہبودسیونگ سرٹیفکیٹ کامنافع860 سےبڑھاکر940روپےماہانہ کردیا ہے جبکہ ا سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرہر     6 ماہ بعد 3 ہزار 900 روپے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 10سال بعد 2لاکھ 46ہزارروپے ملیں گے۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیونگ اکاؤنٹ پرشرح منافع تبدیل نہیں کی گئی ، قومی بچت کی اسکیموں میں اوسطاً 0.97 فی صد اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے گذشتہ سال یاد رہے وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی اسٹیٹ بینک کی سفارشات کی بنیاد پرعائد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں