تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کی جان لے لی

نئی دہلی: بھارت میں بڑے بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے سانند میں واقع گاؤں میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، سانند پولیس نے ملزم اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی کے کام نہ کرنے کی وجہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سے مقتول وجے پرمار کی تشدد لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، پولیس نے شبے میں بڑے بھائی کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی وجے پرمار کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، اگر اس کو کوئی کام کرنے کے لیے کہا جاتا تھا تو وہ بہانہ بنا دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق رات گئے سنجے پرمار اور اس کے دوست سنجو رائے نے مقتول کے ساتھ جھگڑا کیا اور اس کے منہ اور جسم پر پتھر مار کر اسے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بڑے بھائی اور اس کے دوست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -