جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خیرپور: کم عمری کی شادی پرگرفتار دولہا انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: دو روز قبل خیرپور کے علاقے پیرجوگوٹھ میں کم عمری کی شادی پر گرفتار ہونےوالا دولہا ایازعلی انتقال کرگیا، ورثا نے پولیس پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرجوگوٹھ پولیس نے دو روز قبل کوٹ ڈینل محلے میں کم عمر بچوں کی شادی کرائے جانے پر کارروائی کی تھی، اس کارروائی میں دولہے اور دلہن کے والدین سمیت 20 باراتیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دولہے ایاز کو بھی پولیس اپنے ساتھ لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  خیرپور: کم عمر جوڑے کی شادی کی کوشش ناکام، نکاح خواں فرار

- Advertisement -

بعد ازاں پیرجو گوٹھ پولیس نے دولہے ایاز علی ، دلہن صائمہ اور گرفتار افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا،جہاں عدالت نے دولہے دلہن کو آزاد کرنے اور ان کے والدین کوجیل بھیجنےکاحکم دیاتھا۔

تاہم آج دولہا ایاز علی انتقال کرگیا، لڑکے کی اچانک موت پر اہل خانہ نے پیرجوگوٹھ پولیس کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ دولہا پولیس لاک اپ میں رہنے کے باعث بیمار ہوا، لاک اپ میں رہنے کی وجہ سے اسے سخت ذہنی دباؤ کا سامنا تھا، جس کے باعث آج وہ انتقال کرگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں