جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اوگرا کی تجویز مسترد، وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں‌ مقرر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ فروری کے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی تھی۔

وزیر اعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13.18 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی مفاد کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے پندرہ فروری تک ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم ہاؤس ارسال کی جاتی ہے، جس کی قیمتوں پر وزیراعظم نظر ثانی کر کے نئی قیمتوں کی منظوری دیتے ہیں۔

اس سے قبل 15 جنوری سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں