جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 273 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 1862 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 62 روپے تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے۔ مملکت میں 24 قیراط سونا فی گرام 224 ریال پر فروخت ہوا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں