اشتہار

دوبار کورونا وائرس کا شکار نوجوان وبا سے بے خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں کار حادثے کا زخمی نوجوان 11ماہ سے کومہ میں ہے، اس کے باوجود نوجوان پر دوبار کورونا وائرس کا حملہ ہوچکا ہے لیکن اس نے وبا کو شکست دے دی۔

برطانیہ کے شہر ٹٹبری میں گزشتہ سال مارچ میں پہلا قومی لاک ڈاؤن شروع ہونے سے تین ہفتہ قبل 19سالہ نوجوان ایک اندوہناک حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوزف فلویل اسٹافورڈ شائر کے علاقے ٹٹبری میں اپنے گھر کے قریب تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔

- Advertisement -

نوجوان کو فوری طور پر لیسٹر جنرل اسپتال پہنچایا گیا، زخم اتنے گہرے تھے کہ جوزف فلویل دوران علاج کومہ میں چلا گیا تھا اور اسی اسپتال میں اس نے اسی حالت میں ابتدائی چھ ماہ گزارے۔

اے لیول کے طالب علم جوزف فلویل کو چار ماہ قبل ایک نیورو لوجیکل بحالی مرکز منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی صحت پہلے سے کچھ بہتر ہوئی ہے۔ اب وہ اپنے عزیز و اقارب کو دیکھ کر مسکراتا اور پلک جھپک لیتا ہے اور کبھی کبھی اپنے اعضاء کو ہلکی سی حرکت بھی دے لیتا ہے۔

دوسری جانب 11ماہ کومہ میں رہنے کے باوجود اس پر دوبار کورونا وائرس کا حملہ ہوچکا ہے لیکن وہ دونوں مرتبہ وائرس سے متاثر ہوکرصحت یاب بھی ہوگیا لیکن اسے اس وبا کے بارے میں کوئی علم ہی نہیں ہے۔

جوزف فلویل کی خالہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث اہل خانہ سے ملاقات کافی مشکل مرحلہ ہے تاہم ویڈیو کال ذریعے ہم رابطے میں رہتے ہیں جب وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کو اسکرین پر دیکھتا ہے تو اس کا چہرہ روشن ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں