اشتہار

کینیا: بیج کی نئی قسم نے کسانوں کی قسمت بدل دی!

اشتہار

حیرت انگیز

نیروبی: افریقی ملک کینیا میں کسانوں کے ہاتھ ایسے بیج لگ گئے جس کے ذریعے خشک سالی میں بھی مکئی کی بھرپور پیداوار جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمومی طور پر خشک سالی کے دوران مکئی کی فصل متاثر ہوتی ہے، شدید گرمی اور کڑاکے کی دھوپ زمین پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں لیکن کینیا کے کسانوں نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا جس کے ذریعے وہ مشکل حالات میں بھی مکئی کی پیداوار جاری رکھ رہے ہیں۔

مقامی خاتون کسان کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں ساوا نامی مکئی کے خاص بیج تیار کیے گئے ہیں، جس کے نمونے دو سال قبل ہمیں ملے جس کا تجربہ کامیاب رہا، ان بیجوں کا استعمال میں کرتی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یہ بیج خشک سالی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں، افریقی کمپنی ڈرائی لینڈ سیڈ لمیٹڈ نے میکسیو میں واقع انٹرنیشنل میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ سینٹر سے نئے قسم کے بیج خریدے ہیں۔

کسان کا کہنا تھا کہ یہ روایتی مکئی سے بہت بہتر ہے، اس کی پیداوار بھی پہلے سے کہیں زيادہ ہے، اور اس کا ذائقہ بھی بہتر ہے، کینیا میں زیادہ تر لوگ مکئی استعمال کرتے ہیں، یہ بیج ہمارے لیے بہت فائدے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مکئی کے فصل کی کٹائی سال میں دو بار ہوتی ہے، نئے قسم کے بیج میں کیڑے بھی نہیں لگتے، حکومت کافی مہنگے داموں ان خاص بیجوں کو فروخت کرتی ہے لیکن صحت مند فصل کے باعث یہ پیسے زیادہ نہیں لگتے، ایسے کسان بہت ہیں جو نئی قسم کے بیج خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں