جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

یہ بدترین پچ تھی، بولر نے پوسٹ مارٹم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرآچر نے چنئی ٹیسٹ کی پچ کو بدترین قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار کے لیے لکھے گئے کالم میں آچر نے لکھا کہ میں نے آج تک پانچویں روز کی اس قدر بدترین پچ ‏نہیں دیکھی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی بھارت میں فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا لیکن آئی پی ایل کے تجربے سے جانتا ہوں کہ ‏ہندوستان میں سب سے زیادہ وکٹیں نمایاں طور پر خراب ہوتی ہیں اور اس ٹیسٹ کے دوران پچ کے بدلنے سے پتہ ‏چلتا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے۔

ind vs eng

آرچر نے لکھا کہ پانچویں دن جس طرح کی پچ تھی اتنی خراب پچ کبھی نہیں دیکھی تھی، نارنجی رنگ، کھردری ‏اور کٹا پھٹا اسٹرکچر بولرز کو مدد کر رہا تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ پانچویں روز وہ بھارت کو شکست دے دیں گے لیکن اتنا جلدی آل آؤٹ ‏کردیں گے اس کی امید نہیں تھی۔
واضح رہے کہ پانچویں روز دو سیشن کے دوران بھارت نے 9 وکٹیں گنوایں تھیں اور اسے 227 رنز سے شکست کا ‏سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دلیرانہ فیصلہ

انگلینڈ نے بھارت کو چنئی ٹیسٹ میں227 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ‏کی، 420 رنز ‏کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 192رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کے جیک لیچ نے چار اور فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلش کپتان جو روٹ ‏‏کو شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں