اشتہار

نامور شخصیات کے موبائلز فونز ہیک کرنے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی نامور شخصیات کے موبائل فونز ہیک کرنے کرنے والا برطانوی نیٹ ورک پکڑا گیا۔ دو ممالک کی خفیہ ‏ایجنسیوں نے طویل نگرانی اور شواہد موصول ہونے پر ہیکرز کو گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شوبز سے وابستہ اہم شخصیات، اسپورٹس اسٹارز اور میوزیشنز کے موبائل فونز ہیک ‏کرکے ان کی ذاتی معلومات چرانے اور مالی ٹرانزکشنز کرکے انہیں لوٹنے والے گروہ کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔

امریکا کی سیکریٹ سروس، ایف بی آئی، اسکاٹ لینڈ یارڈ اور برطانوی پولیس نے کئی روز کی مانیٹرنگ اور سخت ‏جدوجہد کے بعد برطانیہ سے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

- Advertisement -

ان ہیکرز کی عمریں 18 سے 26 سال کے درمیان ہیں جو موبائل فونز اور سم پر سوئپنگ حملوں میں ملوث تھے۔ ‏ملزمان متاثرہ افراد کے فونز کے سم کارڈز کو ڈی ایکٹیویٹ کرکے ہیک کر لیتے تھے۔

ہیکرز اپنے کرمنل نیٹ ورک کے زیر کنٹرول سم میں اس نمبر کو منتقل کر دیتے اور پھر ایپس پر تبدیل شدہ پاس ‏ورڈز فنکشنز استعمال کر کے باقی کورڈز، ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعے وصول کر لیتے۔

نیشنل کرائم ایجنسی این سی اے کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز میں تفتیش کار ہیکرز کا نشانہ بننے سے پہلے ہی ‏متعلقہ افراد تک پہنچ گئے تھے اور ہیکنگ سے پہلے ہی ان کے موبائل فونز بند کر دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں