تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں سوشل میڈیا اشتہارات پر لاکھوں ریال جرمانہ عائد

ریاض : سعودی وزارت تجارت نے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والے اشتہارات کو سوشل میڈیا پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 7 لاکھ ریال سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر چلنے والے متعدد اشتہارات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتہارات کے کچھ ضوابط ہیں اور اگر کوئی اس پر عمل نہ کرے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار دینے والی پارٹی صارفین کو خیال رکھتے ہوئے کسی بھی ملاوٹی، نقلی یا جعلی اشیاء کا اشتہار نہ دے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اشتہار دینے والی پارٹی سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جائیں، مثلا ٹیلیفون نمبر وغیرہ بتایا جائے۔ سامان کی تفصیلات، تجارتی مارکہ وغیرہ بتایا جائے۔

Comments

- Advertisement -