بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا جبکہ اسٹاک ‏ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا ‏کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے سے 95 ہزار 336 روپے رہی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی ‏قیمت 3 ڈالر کا اضافہ ہوا، سونا 1823 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے پہلی بار 50 ہزار ڈالرز (80 لاکھ پاکستانی روپے سے ‏زائد) کی حد کو عبور کر لیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، اس سے قبل بٹ کوائن نے 2017 میں پہلی ‏بار 10 ہزار ڈالرز اور 2020 میں 20 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا، بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو اب 930 ارب ڈالرز ‏تک پہنچ چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں