اسلام آباد : سانحہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد وزارت داخلہ نے ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ڈی جی رینجرز لاہور کو خط لکھا ، جس میں 500 رینجرز اہلکاروں کی نفری طلب کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ واقعے کے بعد ہائیکورٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےڈی جی رینجرز لاہور کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں رینجرز کی مزید 200 نفری ہائی کورٹ میں تعینات کرنے کی درخواست کی گئی اور کہا گیا کہ ایف ایٹ کچہری میں مزید 100رینجرزکی نفری ، سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرمیں 50رینجرزکی نفری اور جوڈیشل کمپلیکس میں 50نفری تعینات کیاجائے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں مجموعی طور پر 500رینجرزکی نفری کو طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ حملےکے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ترجمان ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ہائیکورٹ میں رینجرز کے 2 ہزار نفری مزید طلب کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ترجمان ہائیکورٹ کے خط پررینجرز سےمزیدنفری طلب کی ، ترجمان نے کہا تھا کہ اس وقت رینجرز کے 200 اور پولیس کے سیکڑوں اہلکار تعینات ہیں، لاہورسے رینجرز کی2ہزارنفری اسلام آبادپہنچے گی۔
واضح رہے سی ڈی اے کی جانب سے وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرائے گئے تھے جس پر وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر دھاوا بولا تھا، اس دوران مشتعل ججز کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو یرغمال بھی بنایا گیا۔