اشتہار

سعودی بینکوں میں رقوم منتقلی کیلئے نیا نظام نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے مقامی بینکوں میں رقوم کی منتقلی کا نظام آج سے نافذ ہوگیا، اب ہفتے میں کسی بھی روز کسی بھی وقت رقم منتقل کی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ک مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرانہ قیادت میں سعودی عرب کا عظیم سلطنت کی جانب سفر جاری ہے، اسی سلسلے میں سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے مقامی بینکوں میں رقوم کی منتقلی کا نیا نظام رائج کیا ہے۔

رقوم منتقلی کا نظام آج سے رائج ہوگا، جس تحت سعودی عرب میں کسی بھی بینک کے ذریعے چوبیس گھنٹے ہفتے ساتوں روز رقوم منتقل کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

نئے نظام میں 500 ریال سے کم رقم کی منتقلی کی فیس 50 ہللہ جبکہ 500 سے زیادہ کی رقم ٹرانسفر کرنے کی فیس ایک ریال ہوگی۔

واضح رہے کہ مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کے نئے نظام کی مدد سے دن کے کسی بھی وقت رقم کی فوری منتقلی ممکن ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں