جنگل کے بادشاہ شیر کی خالہ بلی کے بارے کو آپ نے دیوار پر چلتے تو دیکھا ہوگا مگر آپ نے کبھی اسپائیڈر مین کی طرح سیدھی دیوار پر بلی کو چڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔
بلی کے بارے میں یہ کہاوت عام ہے کہ اُس نے شیر کو درخت پر چڑھنے کا گُر نہیں سکھایا یہی وجہ ہے کہ شیر بلند مقامات پر چڑھنے سے ڈرتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بلی کو سیدھی دیوار پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر بلی کو چڑھتا ہوا دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل نکالے اور اسی منظر کو کیمرے میں محفوظ کیا۔
مزید پڑھیں: لاکھوں روپے کی ٹک ٹاک اسٹار بلی چند ہزار میں فروخت کر دی گئی
ویڈیو دیکھیں: بلی نے 91 لاکھ سے زائد افراد کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں
بلی نویں منزل تک چڑھی تھی کہ اسی دوران اُس کی گرفت کمزورہوئی اور پھر وہ سیدھی زمین پر آکر گر گئی۔
Miraculous moment raccoon survives fall from ninth floor and walks off as if nothing happened pic.twitter.com/34H4tzYOzU
— The Sun (@TheSun) February 21, 2021
حیران کن طور پر نویں منزل سے زمین پر گرنے کے باوجود بلی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ بھاگتی ہوئی چلی گئی۔ اس منظر کو دیکھنے والے نہ صرف خود حیران ہوئے بلکہ جب ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو دیکھنے والے بھی ششدر رہ گئے۔