تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اٹلی میں‌ قبرستان اور گرجا گھر اچانک غائب، تباہ کن ویڈیو سامنے آگئی

روم: اٹلی کے شہر کنوگلی میں لینڈ سیلائیڈنگ کی زد میں آکر قبرستان اور گرجا گھر سمندر برد ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل کنوگلی میں لینڈسلائیڈنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں گرجا گھر اور قبرستان منہدم ہوکر سمندر برد ہوگیا۔

چموگلی ٹاؤن کے علاقے کنوگلی میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گرجا گھر کی مکمل عمارت اور قبرستان مکمل طور پر تباہ ہوئے جس کی تباہی کے وقت کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کیا جس کے نتیجے میں سمندر میں بہہ جانے والے متعدد مردوں کو نکال کر محفوظ مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں آنے والے طوفان اور ساحلی پٹی کے کٹنے کی وجہ سے اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -