اشتہار

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : جغرافیائی علوم کے ماہرین نے 12 اپریل کو سعوی عرب میں رمضان کا چاند نظر آنے نوید سنا دی، پہلا روزہ 13 اپریل 2021 کو ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں جغرافیائی علوم کے پروفیسر عبداللہ المسند نے اسلامی مہینوں سے متعلق کہا ہے کہ انشااللہ رمضان کا چاند12 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں 13اپریل کوپہلاروزہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پہلا روزہ بروز منگل 13 اپریل کو ہوگا اور اس سال پورے 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر جمعرات 13 مئی کو منائی جائے گی۔

- Advertisement -

ماہر جغرافیائی علوم نے کہا کہ سعودی شہری اور ریاست میں مقیم غیر ملکی اپنے پروگرامات کو ماہ رمضان اور شوال کو دیکھتے ہوئے تشکیل دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں