جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’’کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے، جیت سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ گزشتہ میچ کی پارٹنر شپ سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا ہے، شرجیل خان نے عمدہ اننگز کھیلی تھی، وکٹ پر بولنگ زیادہ بہتر ثابت نہیں ہورہی ہے، ہرمیچ میں نئی حکمت عملی کے تحت میدان میں اترتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز نے 20 رنز کم اسکور کیے تھے، وکٹ بیٹسمینوں کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہورہی ہے، ایسی وکٹوں پر پلان کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اور کلارک نے کراچی کنگز کو کامیابی دلوادی، سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ پانچواں سال ہے، یہ میری فیملی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملی ہے، جب زیادہ تعداد میں شائقین آئیں گے تو ہمیں بھی کھیلنے کا مزہ آئے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی، بابر اعظم کو 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں