تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مقبوضہ کشمیر، سری نگر کی جامعہ مسجد پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں‌ سے گونج اٹھی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ثابت قدم کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بار پھر آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سری نگر میں حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی رہائی اور جامع مسجد میں جمعہ پڑھانے کی اجازت ملنے کے بعد نوجوانوں اور نمازیوں‌ کی بڑی تعداد جامع مسجد میں جمع ہوئی۔

اپنے محبوب لیڈر کے استقبال کے منتظر کشمیری نوجوانوں نے ’جیوے جیوے پاکستان‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا فیصلہ ملتوی کیا اور انہیں ایک بار پھر نظر بند کردیا۔

حریت رہنما کی نظر بندی کے بعد نوجوانوں نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

حریت رہنما اعجاز رحمانی کا کہنا ہے کہ ’ جامع مسجد سری نگر میں عوام نے دوبارہ نظر بندی کے بھرپور احتجاج کیا اور پاکستان زندہ باد سمیت آزادی کے حق میں نعرے لگائے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا فیصلہ واپس لے کر انہیں نظر بند کردیا اور گھر کے باہر فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی‘۔

Comments

- Advertisement -