12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فیصل واوڈا کا استعفیٰ، ن لیگ نے این اے 249 کے لیے امیدوار نامزد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا

واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فیصل واوڈا اور پیپلز پارٹی کےسندھ اسمبلی کے رکن جام مہتاب کے سینیٹر منتخب ہونے سے ان کی قومی اورسندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ضمنی انتخابات اگلے دو ماہ میں ہوں گے جن کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں