تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پارلیمنٹ لاجز کے باہر پیش آئے واقعے پر اسپیکر کا نوٹس

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گذشتہ روز تاریخی دن کے موقع پر پارلیمان کے باہر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اراکین اسمبلی منتخب عوامی نمائندے ہیں، ان کی عزت سب پرلازم ہے، ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لئے سیاست میں شائستگی،تحمل،برداشت،رواداری کاکلچر اپنانا ہوگا، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرناہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی ساتھ ہی انہوں نے سیاسی جماعتوں سے گزارش کی کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے سیاسی قیادت کو اپناکردار اداکرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں حالات کشیدہ ہوئے اور نہایت ہی افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے، اپوزیشن رہنما میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صبح سے ڈی چوک پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف سخت نعرے بازی شروع کردی، پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن رہنماؤں کو چور اور غدار کے القابات سے نوازا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باوجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے میڈیا گفتگو جاری رکھی، میڈیا گفتگو ختم ہونے کے بعد لیگی رہنما سندھ ہاؤس کی جانب روانہ ہونے لگے تو پی ٹی آئی کارکنان نے تمام نون لیگی رہنماؤں کو زودکوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہد خاقان عباسی کا پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

کارکنان نے مصدق ملک سےالجھنے کی کوشش کی اور انہیں دھکے دئیے، اس دوران مریم اورنگزیب بھی موجود رہی، کارکنان کے نعروں پر مصدق ملک غصے میں آگئے، اسی دوران پی ٹی آئی کارکنان نے مصدق ملک اور شاہدخاقان عباسی سے ہاتھاپائی کی۔

شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو دو تھپڑ مارے، جس پر پی ٹی آئی کارکن نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کو تھپڑ دے مارا، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس حرکت میں آئی اور شاہدخاقان عباسی اور مصدق ملک کو حصار میں لیا، اسی دوران مصدق ملک کارکنان کو پیچھے دھکے دیتے رہے ، جبکہ پی ٹی آئی کارکن ویڈیو بناتا رہا۔

Comments

- Advertisement -