تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی گلوکار قاتلانہ حملے میں‌ ہلاک

جیورجیا: امریکی ریاست میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے گلوکار کو ابدی نیند سلادیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریپر ’چکی تھرل‘ کو جمعے کی صبح گاڑی چلاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے دوپہر تین بجے کے وقت 33 سالہ گلوکار کی گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔ چکی تھرل کو شدید زخمی حالت میں جیورجیا اسپتال لایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ  ہوسکے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہوگئے، ابھی تک حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

جیورجیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، دو روز گزر جانے کے بعد بھی قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

امریکی گلوکار کے بھائی نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا چھوٹا بھائی میرے ہاتھوں میں دم توڑ گیا، میں اس حادثے کو کبھی نہیں بھول سکوں گا‘۔

Comments

- Advertisement -