تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویڈیو اسکینڈل: پی ٹی آئی کی کیس کی فوری سماعت کی استدعا منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ ارکان کی خرید و فروخت والے ویڈیو اسکینڈل کیس کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ ویڈیو اسکینڈل کیس کی فوری سماعت کی جائے، الیکشن کمیشن نےیہ استدعا منظور کر لی۔

ویڈیو اسکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل علی حیدرگیلانی کی ویڈیوز کے معاملے میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست

پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے دائر درخواست میں کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے اور اس پٹیشن کی 11مارچ سے قبل فوری سماعت کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے، کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے جیتنے والا سینیٹر اب چیئرمین سینیٹ بننے کا خواہاں ہے، اس لیے پٹیشن کی 11 مارچ سے پہلے سماعت کی جائے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی، یوسف گیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے تھے۔

Comments

- Advertisement -