اشتہار

سعودی عرب: تجارتی اداروں کو خصوصی رعایت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے تجارتی اداروں کو چھوٹ دے دی جس کے تحت وہ کوروناویکسین لگوانے والوں کو خصوصی رعایت دے سکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت، تجارتی اداروں کی رعایتی پیشکش یا سیل میلے کا خصوصی کوٹہ دیتی ہے جس کی کٹوتی ہوتی ہے لیکن اب ویکسین لینے والوں کو جو تجارتی ادارے آفر کی پیشکش کریں گے ان کی اپنی رعایت سیل کے کوٹے سے منہا نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

وزارت تجارت نے واضح کردیا کہ تجارتی ادارے کورونا ویکسین لینے والوں کو خصوصی رعایت دے سکتے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین لینے والوں کو دی جانے والی خصوصی آفر کے لیے تجارتی اداروں کو اجازت نامہ لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی کٹوتی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت تجارتی اداروں کو رعایتی پیشکش یا سیل میلے سے پہلے وزارت تجارت سے اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے لیکن اب یہ پابندی ویکسین لینے والوں کو دی جانے والی رعایت پر لاگو نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں