تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کراچی: موٹر سائیکل لفٹر گروہ خوف کی علامت بن گیا

کراچی: شہر قائد میں کرولا گینگ کے بعد موٹر سائیکل لفٹر گروہ بھی خوف کی علامت بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا ضلع ایسٹ کے مختلف علاقوں میں چار رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ نے خوف وہراس پھیلارکھا ہے، موٹر سائیکل گروہ بلا خوف وخطر دن دیہاڑے وارداتیں کرتے ہیں۔

اس گروہ کے پسندیدہ علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال ہیں، ان علاقوں کے لئے یہ موٹرسائیکل لفٹر گروہ خوف کی علامت بن گیا ہے، اے آر وائی نیوز نے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں اور چار موٹر سائیکلوں پر واپس جاتے ہیں، لفٹر گروہ نے گلشن اقبال بلاک چھ میں شہری سے موٹر سائیکل چھینی۔ملزمان کا طریقہ کار یہ ہے کہ پیچھے بیٹھا ملزم اچانک بائیک سے چھلانگ لگا کر اترتا ہے اورموٹر سائیکل سوار کے سامنے آکر پستول نکال لیتا ہے، صرف چالیس سکینڈ میں ملزمان شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔

چار روز قبل بھی گلستان جوہر میں اسی قسم کی واردات ہوئی تھی، واردات کا طریقہ کار اور تعداد بھی موجودہ واردات سےمماثلت رکھتی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -