اشتہار

سونے کی قیمت میں‌ نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 32 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1702 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی نمایاں کمی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔

- Advertisement -

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 12 مارچ بروز جمعہ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1 لاکھ چار ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: خوشخبری؛ سونے کی قیمتیں مزید گرِ گئیں

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1971 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 89 ہزار 420 روپے تک پہنچ گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 30 روپے کم ہوکر 1340 روپے جبکہ 10 گرام 25.72 روپے کمی سے 1148.83 روپے تک پہنچ گئے۔

آج بتاریخ 12 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 102,300روپے

دس گرام قیمت: -/ 89,420 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 42 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں قیمتوں میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں