اشتہار

بوبی دیول امپائر بن گئے؟ رقص کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کے رقص کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کے رقص کی دلچسپ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بوبی ووڈ کے نام سے شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار بوبی دیول اپنی مختلف فلموں میں کرکٹ امپائر کے اشاروں کے انداز میں رقص کررہے ہیں۔

- Advertisement -

بوبی دیول امپائر کے انداز میں گانے پر رقص کررہے ہیں جس میں، چوکے، چھکے، نو بال، فری ہٹ اور دیگر انداز اپنائے گئے ہیں۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ بوبی دیول نے کرکٹ میں فری ہٹ آنے سے 10 سال قبل ہی بتا دیا تھا۔

ایک اور صارف نے بوبی دیول کی تصویر شیئر کی جس میں وہ امپائر کی طرح فیصلے کو ریورس کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں