راولپنڈٰ: سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور بحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل نے پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیوں میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سری لنکن فوج کے کمانڈر جنرل شوندرا سلوا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔
سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،فوجی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سری لنکن آرمی کے کمانڈر جنرل نےخطے میں امن و استحکام اور افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ جنرل سلوا نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔
Army Chief 🇵🇰 & Sri Lanka’s Chief of Defence Staff 🇱🇰 discuss regional security issues with particular reference to enhanced military cooperation@OfficialDGISPR https://t.co/nJ5eVw6qAA pic.twitter.com/RsWTstS9qq
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 19, 2021
بعد ازاں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال بھی کیا۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان بحرین کے ساتھ سفارتی، دفاعی تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے‘۔ دونوں ملکوں کے فوجی سربراہان نے خطےمیں امن و سیکیورٹی کے لیے ےکوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بحرینی کمانڈر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا۔