اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

حلیمہ سلطان کس کی ’ملکہ‘ بن گئیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ترک ڈارمہ سیریل اطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان نے خود کو ملکہ قرار دے دیا۔

ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ اور ترک اداکارہ اسریٰ بلجک نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کر کے خود کو ملکہ قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں اسریٰ بلجک خوبصورت اور منفرد نظر آرہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں تاش کے پتوں کی ملکہ اور ایک پرانا بھلایا ہوا رشتہ ہوں‘۔ ان تصاویر کو دیکھ کر محسوس ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اداکارہ نے کسی فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تصاویر بنوائی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر کو صارفین نے پسند کیا اور اپنے تبصرے کیے۔ مداحوں نے اُن کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ خاتون پشاور میں‌ ہیں؟

واضح رہے کہ  سلطنتِ عثمانیہ پر بنائے جانے والے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ رواں سال کے آغاز پر پشاور آئیں تھیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوریز میں پشاور میں واقع اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی تھی۔  اس تصویر کو اسریٰ بلجک نے ٹویٹر پر بھی اُسی جملے ’پھولوں کا شہر‘ سے شیئر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں