تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

کوئٹہ: ننھے بہن بھائیوں کو کیوں قتل کیا؟ گرفتار سفاک ملزم کے ہوشربا انکشافات

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب روڈ میں چند روز قبل گھر سے تین بہن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہونے سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں پندرہ مارچ کو دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں گھر میں گھس کر تین بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، قتل کئے گئے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، بچوں کی شناخت حسنین احمد، اقصیٰ اور زین العابدین کے ناموں سے کی گئی تھی، واقعے کے نتیجے میں ایک بچی شدید زخمی ہوئی تھی جس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرادیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا نام اقبال ہے اور وہ سبی کا رہائشی ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم ٹیکسی ڈرائیور ہے اور بچوں کے گھر والوں کو پک اینڈ ڈراپ دیتا تھا۔

اپنی پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی نے اہم انکشاف کیا کہ اقبال نامی ملزم کو بچوں اور والدین سے نفرت تھی، اسی نفرت کی آگ میں اس نے تین معصوم بچوں کی جان لی اور وہ بچوں کے والدین کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا۔

ڈی آئی جی اظہر اکرم نے بتایا کہ واقعے میں پولیس کو پہلے ہی شک تھا کہ قاتل کوئی ایسا شخص ہے جس کا گھر میں آنا جانا تھا، زخمی بچی کی نشاندہی سے قاتل کی گرفتاری میں آسانی ہوئی، شناسائی ہونے کی وجہ سے بچوں نے قاتل کو گھر میں داخل ہونےدیا اور یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ: گھر سے تین بہن بھائیوں کی لاشیں برآمد

ڈی آئی جی اظہر اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اس کا تین روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، واقعےمیں کوئی اور بھی ملوث ہوا تو اسے بھی گرفتار کریں گے۔

اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ عدالت سے قتل کیس ماڈل کورٹ میں چلانے کی استدعا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -