اشتہار

مصر میں رہائشی عمارت زمیں بوس، کئی ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دس منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نو منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، عمارت گرنے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ سول دفاعی فورسز نے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا۔

- Advertisement -

فوری طور پر عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، لیکن مصر میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے ایسے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔

مصر کے محکمہ پبلک پراسکیوشن نے وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں