تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مرغی کے انڈوں سے جانوروں کے بچے برآمد؟ ویڈیو ہرطرف پھیل گئی

عراق میں ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں مرغی کے پَروں کے نیچے سے بلی کے بچے برآمد ہوتے نظر آرہے ہیں، اس کی اصل حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گویا مرغی کے انڈوں سے چوزوں کے بجائے بلی کے بچے برآمد ہوئے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بلی غیردانستہ طور پر یا ممکن ہے اپنے بچے سمجھ کر ان کی پروں سے سکائی کررہی ہے۔ مناظر سے آپ بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔

مغربی عراق سے تعلق رکھنے والے گوران نامی کسان کی بلی کے بچے اچانک کھوگئے، بلیوں کی آوازیں سنائی تو دے رہی تھیں لیکن وہ اسے ڈھونڈنے سے قاصر تھے اور پھر اچانک ہوش اڑا دینے والے مناظر انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ تاہم مرغی بلی کے بچوں کی سکائی کیوں کررہی ہے، اس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

ممکنہ طور پر مرغی اپنے بچے سمجھ کر بلیوں کی پروں سے سکائی کررہی ہے۔

کسان کا کہنا ہے کہ انہیں بلی کے بچے باہر سے ملے تھے جنہیں وہ گھر لے آئے جہاں اب ان کے ساتھ مرغی بھی بلیوں کی حفاظت کررہی ہے، ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -