اشتہار

وزیراعظم نے حمّاد اظہر کو عہدہ سنبھالتے ہی اہم ہدایات دے دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ حمّاد اظہر کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ حماداظہر سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور  ملکی معیشت  سمیت عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے حمّاد اظہر کو غریب آدمی کیلئے ریلیف کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: ’آپ اس وزارت کے پوری طرح مستحق تھے‘ حماد اظہر کو قلم دان ملنے پر مبارک باد کا پیغام

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ حمّاد اظہر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات شروع کردیں گے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ کا قلم دان چھوڑنے اور حماد اظہر کو  نئی ذمہ داری سونپی جس پر انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں