اشتہار

شہزادہ ولیم دنیا کے پرکشش گنجے قرار، دی راک کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ’شہزادہ ولیم‘ دنیا کے پرکشش ترین گنجے مرد بن گئے، جبکہ نویں پوزیشن حاصل کرنے والے ’دی راک‘ نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔

دنیا میں مقابلہ حسن کا انعقاد تو ہوتا رہتا ہے لیکن برطانیہ میں پلاسٹک سرجری کےلیے مشہور ’لانگ ویٹا‘ نامی ادارے نے دنیا کے پرکشش ترین گنجے مردوں کا مقابلہ منعقد کیا، یہ مقابلہ ایک سروے پر منحصر تھا جو سوشل میڈیا کی مدد سے کیا گیا۔

سروے کے دوران ادارے نے یہ دیکھا کہ دنیا بھر میں کتنے افراد نے دنیا کی کس معروف گنجی شخصیت کو کیسے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر سرچ کیا۔

- Advertisement -

سروے رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم دنیا کے پرکشش ترین گنجے قرار پائے جبکہ ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈیوائن جانسن (دی راک) اور ون ڈیزل (ڈوم) آخری نمبروں پر رہیں، جس کی وجہ سے راک نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر امریکی باکسر مائیک ٹائسن اور تیسرے پر برطانوی اداکار جیسن اسٹاتھیم پرکشش گنجے قرار پائے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پرکشش گنجے مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکی ریپر پٹ بل اور پانچویں نمبر پر امریکی کاروباری شخصیت مائیکل جارڈن جبکہ چھٹے نمبر پر باکسر فلائیڈ مے ویدر، ساتویں نمبر پر امریکی اداکار جان ٹروولٹا، آٹھویں نمبر پر ہولی وڈ اداکار بروس ولز، نویں نمبر پر ڈیوائن جونسن اور دسویں نمبر پر ون ڈیزل رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں