پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

غیرملکی کمپنیوں نے ایک ارب دس کروڑ ڈالرمنافع اپنے ممالک میں منتقل کیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گذشتہ مالی سال 2013-14ءکے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی 2013-14) کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے ایک ارب10کروڑ ڈالرکا منافع اپنے ممالک میں منتقل کیا ، جوگذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اپنے ممالک کو بھیجے جانے والے منافع سے 14.5فیصد زائد ہے،

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق صرف مئی 2014ءکے دوران گذشتہ سال کے ماہ مئی کے مقابلہ میں منتقل کئے جانے والے منافع کی شرح میں 5.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے مئی 2014ءکے دوران 17کروڑ 17 لاکھ ڈالرکا منافع منتقل کیا جبکہ مئی 2013ءکے دوران 16کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا،

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2013-14ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری منتقل کئے گئے منافع سے 17.7فیصد زائد رہی ہے اور جولائی تا مئی 2013-14ءکے دوران پاکستان میں ایک ارب30کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں