اشتہار

امدادی کارروائی میں مصروف ایمبولینس سے موبائل چوری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ریسکیو کارروائی میں مصروف ایمبولینس سے موبائل چوری کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق تبوک پولیس نے واقعے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں ‏دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ویڈیو کلپ کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور مزید قانونی ‏کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا۔

- Advertisement -

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریسکیو کارروائی میں مصروف ایمبولینس سے موبائل چوری کیا اور ‏پھر فرار ہوگئے۔ ‏

ایمبولنس کے اہلکار ابتدائی طبی امداد دے رہے تھے ملزمان نے موقع پاتے ہی ایمبولنس میں رکھا ‏موبائل چوری کر لیا۔ ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی ‏جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں