تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہزاروں‌ ٹن وزنی جہاز لہروں کے سامنے بے بس، پھر کیا ہوا؟‌ ویڈیو دیکھیں

سمندر میں چلنے والے ہزاروں ٹن وزنی بحری جہاز ویسے تو ہمیشہ پانی کے اوپر تیرتے نظر آتے ہیں مگر یہ طوفان کے دوران تیز ہوا اور سمندری لہروں کا مقابلہ نہیں کرپاتے۔

برطانوی نشریاتی ادارے دی سن نے ناروے کے سمندر میں پھنسنے والے  مال بردارجہاز کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں جہاز کو لہروں کے سامنے بے بس اور پانی میں ہچکولے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سامان لے جانے والا یہ جہاز سمندر میں پھنس گیا تھا، جس کے بعد یہ بڑی بڑی لہروں کی نذر ہوگیا۔

جہاز جب سمندر میں پھنسا تو  عملے نے کنٹرول روم سے رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ بہت زیادہ خطرے میں ہیں۔

عملے کی کال موصول ہونے کے بعد ناروے کی بحری فوج کو ہدایت کی گئی کہ وہ جہاز میں موجود ملازمین کو کسی بھی صورت ریسکیو کریں۔ نیوی عملے نے طوفان میں پھنسے جہاز کے عملے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو بھی بنائی۔

ناروے کی بحریہ فورس نے ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور ماہر تیراکوں کو رسی باندھ کر سمندر میں اتارا جنہوں نے ایک ایک کر کے 12 ملازمین کو ریسکیو کیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں جہاز کو لہروں اور ہوا کے سامنے بے بس اور ڈوبتے جبکہ نیوی اہلکاروں کو عملے کو ریسکیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں تھوڑی دیر ہوتی تو عملے کے اراکین کی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -