واشنگٹن: امریکی سائنس دان میچیو کاکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم اسی صدی میں ہی خلائی مخلوق تک پہنچ جائیں گے تاہم یہ بھیانک بھی ہوسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی طبیعات دان میچیو کاکو نے خبردار کیا ہے کہ خلائی مخلوق تک پہنچنا ایک خطرناک خیال ہے لیکن یہ اسی صدی میں ہی ممکن ہوسکے گا۔
سائنس دان کا کہنا تھا کہ ہم رواں سو سال میں خلائی مخلوق تک پہنچ جائیں گے۔
’’خلائی مخلوق زمین پر پہنچ گئی؟‘‘
میچیو نے متنبہ کیا کہ خلائی مخلوق سے رابطہ احتیاط سے کرنا ہوگا، وہ ہمیں نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں، تاہم ہمیں ان سے دوستانہ رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کے زمین پر استقبال سے نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔