تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عرب ممالک میں‌ آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق بڑی پیش گوئی

ریاض: سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے آج عرب ممالک میں رمضان المبارک 1442 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کی امید ظاہر کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جامعۃ المجمعہ کی فلکیاتی رصد گاہ کے ڈائریکٹر عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ ’آج اتوار کے روز سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت مشکل ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج فلک پر چاند موجود نہیں ہوگا کیونکہ یہ غروبِ آفتاب سے تقریبا آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہوچکا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’پیر کو غروبِ آفتاب کے بعد چاند آسمان پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا، پیر کے رو چاند نظر نہیں بھی آیاتو شعبان کے تیس دن پورے ہوجائیں گے، اس طرح پیر کی شب پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: مساجد میں سحر و افطار اور اعتکاف سے متعلق اہم اعلان

فلکیاتی رصد گاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائنسی حساب سے 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب مقامی وقت کے مطابق شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 منٹ پر ہو گا۔

قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کیا اور شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے کہا کہ اگر وہ چاند دیکھیں تو اس کی شہادت جمع کرائیں۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -