اشتہار

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کرونا مریضوں کا علاج، بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کرونا وائرس مریضوں کا علاج اور بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کرونا وائرس 359 مریض زیر علاج ہیں، انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں 29 مریض داخل ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے 380 بیڈز مختص ہیں، روزانہ بیڈز کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق بزرگ شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے، صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے اور رات 10 بجے سے 1 بجے تک ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ کو ویکسی نیشن سینٹر بند ہوتا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہتا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایک دن میں 118 مزید اموات کے بعد ملک میں وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہوچکی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہوچکی ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں