اشتہار

کینیڈا نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈین حکومت نے کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے غیرملکی طلبہ و ملازمین کو کینیڈا کی مستقل رہائش دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ چھ مئی سے نافذ العمل ہوگا جس میں میڈیکل و گروسری اسٹور، شیلف سٹاکرز، ٹرک ڈرائیورز اور فارموں میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقل رہائش کےلیے مذکورہ شعبوں میں ایک سال تجربے کی شرط ہے جب کہ طلبہ نے اپنی پوسٹ سیکنڈری ڈگری گزشتہ چار برس کے دوران مکمل کی ہو۔

- Advertisement -

وزیر برائے امیگریشن نے کہا کہ مارکو مینڈسینو کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام کی مدد سے کینیڈا رواں برس چار لاکھ تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا جو گزشتہ برس سرحدوں کی بندش کے باعث پورا نہیں ہوسکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں