اشتہار

کاروباری و تجارتی سرگرمیاں‌ بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں‌ میں‌ کرونا کیسز میں‌ اضافے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ہفتے میں دو روز اور شام 6 بجے کے بعد تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا کے جنوبی ضلع بنوں کی انتظامیہ نے ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش اور نئے اوقاتِ کار کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پیر سے جمعرات، صبح سے شام 6 بجے تک تمام بازار کھلیں گے، اُس کے بعد کسی بھی بازار کو کھلنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہفتے اور اتوار کو اشیائے ضروریہ ، میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی، باقی تمام دکانیں، بازار اور تجارتی مراکز دو روز مکمل بند رہیں گے‘۔

مزید پڑھیں: بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، رمضان ایس او پیز جاری

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں‌کاروباری سرگرمیاں‌ بند رہیں‌ گی، نوٹی فکیشن جاری

اعلامیے کے مطابق گھروں میں ہونے والی تمام تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد ایس او پیز کے ساتھ شرکت کرسکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بنوں کے تمام ریسٹورنٹس، ہوٹل افطار سے رات 12 بجے تک ہوم ڈلیوری کے لیے کھلے رہیں گے، ڈائنگ کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مساجد میں نماز تراویخ کھلےصحن میں اداکی جائیں اور عوامی مقامات پر شہری فیس ماسک کا استعمال ضروری کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں