اشتہار

جادوئی مشروم ڈپریشن کے خاتمے کیلئے انتہائی مفید، تحقیق میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی سائنس دانوں نے میجک مشروم میں پائے جانے والے مرکبات کو ڈپریشن کے خاتمے کےلیے انتہائی مفید قرار دےدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں برطانوی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مشروم میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن کو باآسانی ختم کرسکتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مشروم میں موجود سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کے خاتمے کےلیے دوا جتنا ضروری ہوتا ہے اور مریضوں کو شدید ڈپریشن کی کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔

- Advertisement -

تحقیقی ٹیم کے سربراہ رابن کار ہرٹ نے کہا کہ مشروم سے مریضوں کو خود سے علاج نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’جادوئی کھمبی‘ کا سائنسی نام ’سائیلوسائیبن مشروم‘ (psilocybin mushroom) ہے جو اسے نشہ آور مرکب کی موجودگی کے باعث دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں