اشتہار

’’ڈنڈا لے کر بیٹسمینوں کے سر پر کھڑا نہیں ہوسکتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ ڈنڈا لے کر بیٹسمینوں کے سر پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ ہم بیٹسمینوں پر ڈنڈا پریڈ نہیں کرسکتے انہیں خود بھی دیکھنا ہے کہ انہیں کس طرح صورت حال کے مطابق کھیلنا ہے اور وہ کیسے کھیل کر ٹیم کو میچز جتوا سکتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پکا کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں لانا ہوگا، کھلاڑیوں کے انتخاب میں سوشل میڈیا اور یوٹیوب کا پریشر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کو بتاتا رہتا ہوں پر ڈنڈا لے کر کھڑا نہیں ہوسکتا، سوشل میڈیا کا دباؤ سلیکشن پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، بیرون ملک سیریز جیتنا ایک اچھی چیز ہے، لیکن پاکستان ٹیم نے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور کئی چیزوں پر کام کرنا ہے، خوشی اس بات کی ہے کہ بیٹسمینوں نے لمبی اننگز کھیلیں، فخر زمان اور بابر اعظم توقعات کے مطابق کھیلے۔

یونس خان نے کہا کہ بیٹسمینوں کو یہ سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ صورتحال کے مطابق کھیلیں، مڈل آرڈر میں ہم نے مختلف کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوشش کی، مڈل آرڈر پر کام کرنا ہے، حیدر علی ابھی سیکھ رہے ہیں۔

بیٹنگ کوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو جب بھی موقع دیں ان کے پیچھے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز کا تجربہ ہونا چاہیے، میرے بس میں ہو تو میں ان کو منتخب کروں جن کے پیچھے ڈومیسٹک کا تجربہ ہو، یہاں بعض اوقات میڈیا اور سوشل میڈیا کے دباؤ پر جلد موقع دے دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں