اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کم سونے والے افراد کو یہ خطرناک بیماری لگ سکتی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کم نیند لینے والے افراد نسیان کے مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک فرانس کی یونیورسٹی آف پیرس میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کے کہ کم دورانیے کی نیند لینا نسیان کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔

نسیان بھولنے یا یاداشت کی کمزوری کا مرض ہے، اس بیماری کے شکار افراد میں یاداشت، سوچ بچار، اور رویوں میں تبدیلی کی نمایاں علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ مریض میں پہلی تبدیلی اسکی نزدیکی یاداشت میں کمی اور روز مرہ کے کاموں کی ادائیگی میں دشواری ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذہنی الجھاؤ اور شخصیت میں بدلاؤ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

تحقیق کے مطابق روزانہ 6 گھنٹوں سے کم نیند کرنے والے لوگوں میں درمیانی عمر نسیان کی بیماری جنم لی سکتی ہے، دنیا بھر میں اب تک پچاس لاکھ سے زائد لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں اور ہر سال مزید کیسز سامنے آتے ہیں۔

الزائمر کی ابتدائی علامات کون سی ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقررہ نیند لینا انسان کے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے مفید ہے، جن افراد کی عادت کم نیند لینے کی ہے انہیں اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ کم سونا یا زیادہ نیند لینا دونوں صورتوں میں مفنی نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ بالغ لوگوں کے لیے 7 سے آٹھ گھنٹوں کی نیند ضروری ہے، جبکہ نومولود بچوں کا گیارہ سے 12 گھنٹے سونا مفید ہے۔ اسی طرح اسکول جانے والے بچوں کو 9 سے 11 گھنٹے کے درمیان جبکہ نوجوانوں کو 8 سے 10 گھنٹے تک کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں